جموں وکشمیر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن یونٹ رام بن نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے نجی سکولوں کے متعلق حکومت کے حالیہ حکم نامہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اسی دوران اُنہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال اور حکومت سے اُن کے معاملات جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔