سنتور ہوٹل ملازموں نے اپنے مطالبات کو لے کر آج یہاں سرینگر میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ہمیں انصاف چاہئے‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔بتادیں کہ سنتور ہوٹل کو حال ہی میں سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اچانک نوکریاں چھن جانے کی وجہ سے ہوٹل کے ملازمین حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں