بلال فرقانی
سرینگر//جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن ( پی ایس سی ) نے جموں ، سرینگر،ڈوڈہ ، راجوری ، اننت ناگ اور بارہمولہ اَضلاع میں دو سیشنوں میں جموںوکشمیر کمپائنڈ کمپیٹیو ( پریلمنری ) اِمتحان 2022ء کا اِنعقاد کیا۔ کمیشن نے اِمتحانات کے بہتر اور منظم اِنعقاد اور کووِڈ ۔19 پروٹوکول کی مناسب پابندی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع اِنتظامات کئے تھے۔کووِڈ۔19 کے مناسب طریقہ پر عمل کرنے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئے تمام اُمید واروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کم سے کم دوگھنٹے قبل اِمتحان کے مقام پر رِپورٹ کریںجس کے لئے کمیشن نے پرنٹ اور الیکٹرانِک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی تھی۔امتحان میں کل 34,131 اُمید واروں میں سے 23,807 اُمید واروں نے شرکت کی جو اِمتحان دینے کے اہل تھے اور دونوں صوبوں کے تمام 85 سینٹروں پر حاضری کا مجموعی تناسب 69.75 فیصد رہا ۔ ( پریلمنری ) اِمتحان 2022ء کے تین مراحل ہیں اور آج اِمتحان کا پہلا مرحلہ تھا جس کے بعد مینز اِمتحان لیا جائے گاجس میں ابتدائی مرحلے کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید وار حاضر ہوں گے۔