پونچھ ضلع میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سرنکوٹ قصبہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، قصبہ کے اندر نالے کا پانی گھس جانے سے بھاری تباہی کا اندیشہ ہے، کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں۔ پانی، کیچڑ گھروں اوردکانوں میں داخل ہوا ہے۔ وہیں انتظامیہ بھی الرٹ ہے۔