جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج جموں میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی کسی پارٹی سے نہیں بلکہ دہلی سے ہے اور ہماری استطاعت نہیں کہ ہم دہلی سے ٹکرائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سے 370 تو ہٹا لیا گیا، لیکن ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، حقوق سلب کر لئے گئے، جس کی وجہ سے نوجوان آج نوکریوں کیلئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔