بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج پارٹی صدر دفتر جموں میں ـ”ترنگا وِنڈو” کا افتتاح کیا، جس کے زریعے لوگوں کو گھر پر لہرانے کیلئے قومی ترنگا 30روپے میں باآسانی دستیاب ہو سکے گا۔اسی دوران بھاجپا جموں وکشمیر کے یونٹ کےصدر رویندر رینہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یومِ آزادی کے موقع پر گھرگھر ترنگا لہرائیں۔