سری نگر//کشمیر یونیورسٹی میں انٹر کالج خواتین کا ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جمعہ کو اختتام پذیر ہوا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (DPES) نے کیا تھا۔ پانچ روزہ ایونٹ میں 19 الحاق شدہ کالجوں کے 100 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔فائنل میچ ویمنز کالج بارہمولہ اور جی ڈی سی ٹنگمرگ کے درمیان کھیلا گیا جس میں جی ڈی سی ٹنگمرگ نے ویمن کالج بارہمولہ کو 2 سیٹس سے 1 (2-1) سے شکست دی۔سنگلز میں ویمنز کالج بارہمولہ کی بسمہ علی نے امرینہ حافظ کو 2-0 سے شکست دی جبکہ جی ڈی سی ٹنگمرگ کی شبنم شفیع نے بینظیر اختر کو 2-0 سے شکست دی۔ ڈبلز میں جی ڈی سی ٹنگمرگ کی امرین اور شبنم نے 2-0 سے سیٹ جیت لیا، اس طرح ٹورنامنٹ 2-1 سے جیت لیا۔تقسیم انعامات کی تقریب ڈی پی ای ایس میں منعقد ہوئی، جہاں ڈائریکٹر ڈی پی ای ایس پروفیسر شوکت اے شاہ اور جوائنٹ رجسٹرار عصمت کاووسہ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انفرادی میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔