آئی آر پی 2بٹالین نے گورنمنٹ مڈل سکول مبارک پورہ راجوری میں محکمہ آیوش کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ اس کیمپ میں مبارک پورہ، منکوٹ، پالولیاں، کیریاں سرحدی گاوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ آئی آر پی 2بٹالین، رندیپ کمار اور ڈپٹی کمانڈنٹ خالد امین بھی اس موقع پر موجود ہیں۔وہیں آیوش ڈاکٹروں نے کیمپ میں موجود لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت آیورویدک ادویات بھی تقسیم کیں۔
ویڈیو:سمت بھارگو