صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ محرم کے جلوسوں کو پہلے سے اجازت یافتہ راستوں سے بر آمد ہونے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقین سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ ان ہی راستوں سے جلوس بر آمد کریں۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی ضلع بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔