بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں سے ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پاترا نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر لوگ اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ذمہ دار بھارتی شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔