عام آدمی پارٹی نے آج جموں میں اپنے دفتر کے افتتاح کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں وکشمیر میں صرف بد عنوانی کو فروغ دینے کے بجائے کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے اور جموں و کشمیر کا برا حال کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال حکومت کے دعووں کے برعکس ہے۔ اب جموں وکشمیر کے لوگ بدلائو چاہتے ہیں اور تعمیر و ترقی کیلئے عام آدمی پارٹی اور کیجریوال کو موقع دینا چاہتے ہیں۔