سرینگر// یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر سلمان علی ساگر نے خانیار میں لون محلہ آتشزدگی کے متاثرین میں امداد تقسیم کی۔انہوں نے متاثرین کی ڈھارس بندھائی اور امداد تقسیم کی۔امدادی سامان میں مختلف گھریلو سامان بشمول برتن، کمبل اور کھانے کے کٹ شامل تھے۔ان کے ساتھ پارٹی کے مقامی یونٹ کے کارکنان اور نوجوان رضاکار بھی تھے۔انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ متعلقہ نائب تحصیلدار کو ریلیف کیس تیار کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ SDRF، ڈسٹرکٹ ریڈ کراس اور دیگر اسکیموں کے تحت قواعد کے مطابق معقول امداد جلد از جلد متاثرین میں تقسیم کی جائے۔