شہر کی بیشتر سڑکیں اور گلیاں زیر آب

Mir Ajaz
1 Min Read

 

سرینگر// سیول لائنز سمیت شہر سرینگرکے بیشتر علاقوںمیں ہفتے کی صبح تیز بارشوں کے بعدسڑکیں ،چوراہے اورگلی کوچے زیرآب آگئے ۔لالچوک عملاً ایک تالاب میں تبدیل ہوگیا۔لالچوک،گھنٹہ گھر ،ریگل چوک ،اولڈ کورٹ روڑ،بڈشاہ چوک اورجہانگیر چوک سمیت شہر کے متعددعلاقوںکی کئی سڑکیں، گلیاں اور اندرونی سڑکیںزیرآب آگئیں۔لوگوں بالخصوص تاجروںنے کہاکہ جب وہ سنیچر کی صبح دکانات کھولنے کیلئے لالچوک اورسیول لائنز کے دوسرے بازاروںمیں پہنچے توانہوںنے سڑکیں ،گلیاں اورچوراہے زیرآب دیکھے اوروہ آگے نہیں بڑھ سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہفتے کی صبح محض دوبار تیز بارشیں ہونے کے بعدلالچوک اوردیگر نواحی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے ۔تاجروں کامزید کہنا تھا کہ شدید بارش کی وجہ سے بہت سڑکیں، گلیاں اور اندرونی گلی کوچے زیر آب آ گئے ہیں، جس سے مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پانی سے بھری سڑکوں سے عوامی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے۔تاجروں اوردوسرے لوگوںنے محکمہ یوای ای ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں واداروںکی کارکردگی پرسوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ نہ جانے کب شہر کاڈرنیج سسٹم بہتر ہوگا۔جے کے این ایس

Share This Article