سرینگرمیں زیر تعمیر عمارت سے گرکر 2غیر مقامی مزدوروں کی موت

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

سری نگر//وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے بمنہ علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ایک عمارت سے گرکر دو غیر مقامی مزدوروں کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ، بہار کے رہنے والے رام لال اور موہن لال نامی دو مزدور بمنہ میں شاہ جہاں کمپلیکس میں ایس ڈی اے کی زیر تعمیر عمارت میں پلستر کا کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں عمارت کی لفٹ سے گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نےبتایا کہ حادثے کت متعلق مزید تفصیلات جمع کرنے کے لیے ایک ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اوکھو پلوامہ میں ایک اینٹوں کے بھٹے کی دیوار گرنے سے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔

Share This Article