پلوامہ// پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین مزدور ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر دیوا گر گیی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اوکھو گاؤں میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ اینٹوں کے بھٹے کی دیوار اچانک گر گئی اور تین غیر مقامی مزدور اس کی زد میں آ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
مرنے والوں کی شناخت لقمان خان ولد محمد سلیمان خان، راج دیو ولد دیویندر کمار اور کلبی خان ولد نواب علی کے طور پر کی گئی ہے جو تمام ریاست اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔