سری نگر،//محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا، وادی کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شام کی بارش کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ وادی کے ایک مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے درجہ حرارت سے 0.4 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے درجہ حرارت سے 4.6 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 18.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے درجہ حرارت سے 0.9 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے درجہ حرارت سے 1.9 ڈگری سیلسیس
کشمیر میں آئندہ دو روز کے دوران بارش کا امکان