سری نگر میں آگ لگنے سے چار رہائشی مکان خاکستر

Mazar Khan
2 Min Read

سری نگر کے خانیار علاقے میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک دارلعلوم اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ جائے واردات کے متصل واقع ایک میریج ہال اور دو مکانوں کو بھی معمولی نوعیت کا نقصان ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خانیار کے لون محلے میں جمعرات کی صبح آگ نمودار ہوئی جس سے ایک دارلعلوم اور دو رہاشئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ جائے واردات کے متصل واقع ایک میریج ہال اور دو مکانوں کو بھی معمولی نوعیت کا نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس کی بر وقت کارروائیوں، مقامی لوگوں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔آگ کی اس واردات میں بلال احمد، منیر احمد، محمد یعقوب لون اور مشتاق احمد لون کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس واردات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے شہر خاص کے لون محلہ ناﺅپورہ میں ہولناک آگ کی واردات میں متعدد رہائشی ، میرج ہال اور دار لعلوم کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد کے علاوہ عارضی قیام و طعاوم کا بندوبست بھی کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرین کی بازآبادکاری ترجیحاتی بنیادوں پر ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے صاحب ثروت لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرہ دارالعلوم کی تعمیر نو میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔

Share This Article