ارشاد احمد
حاجن //19جولائی کو سرینگر کے علاقہ صورہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کو 13 آر آر کیمپ سے وابستہ اہلکاروں نے حاجن سوناواری سے دوران شب بدھ کو تلاش کیا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کیا۔
فوجی اہلکار کے مطابق محمد اسلم ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور اسے حاجن کے علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اطلاعات کے بعد فوج کی ایک ٹیم نے اسے ڈھونڈ نکالا اور بعد میں اسے پولیس سٹیشن حاجن کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ محمد اسلم زادو ولد مرحوم عبدالعزیز زادو ساکنہ اونتا بھون صورہ سری نگر کل (19 جولائی) سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ صورہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو حاجن کے علاقے میں گھومتا ہوا پایا گیا جسے فوج نے اپنی تحویل میں لے کر تھانہ پولیس حاجن کے سپرد کر دیا.
مقامی لوگوں کی جانب سے فوج کی کوششوں کو سراہا گیا۔