بنگلورو//دنیا کی سب سے بڑی مواصلاتی پلیٹ فارم، ٹروکالر نے کل محفوظ، سیکیور اور نجی آڈیو گفتگو کے لیے بالکل نیا ایپ اوپن ڈورس لانچ کیا۔ یہ ایپ اور محبت اور محنت کا ثمرہ ہے جسے سٹاکہوم اور ہندوستان کی ایک وقف شدہ ٹیم نے کئی مہینوں کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ٹروکالر جو لوگوں کو ان کی ڈیجیٹل زندگیوں میں تحفظ فراہم کرتا ہے اور ذاتی حفاظت کے لیے مفت ایپ گارڈین بنانے کے بعد، سویڈش کمپنی اب ایک نئے ہدف پر نظریں جما رہی ہے: تفریحی، فوری، عالمی سطح پر اپنی گفتگو کو نجی بنانا اہم ہے۔
اوپن ڈورس استعمال کے لیے فری ہے اور گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر بین الاقوامی سطح پر مفت میں قابل استعمال ہے۔ یہ ایپ دونوں سمارٹ فون پلیٹ فارموں پر ہموار طور پر کام کرتا ہے۔ٹرو سافٹ ویئر سکینڈینوانیا اے بی کے معاون بانی، نمی زرینگلم نے کہا کہ، ٹروکالر کا شکریہ جس کے ساتھ ہم 13 سالوں سے کاروبار کر رہے ہیں، ہم نے یہ معلومات حاصل کرنے میں کافی وقت صرف کیا ہے کہ لوگ کس طرح سے بات چیت کرتے ہیں۔ ہمارا نیا ایپ اوپن ڈورس ایک سوال کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے- ہم مداخلت کیے بغیر نئے کنیکشن بنانے میں لوگوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟ اور یہی ہم کرنا چاہتے ہیں: مواصلات کی سب سے طبعی شکل یعنی ہماری آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے دوریاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔”