بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر)حسنین مسعودی، سابق ممبر پارلیمنٹ طالب حسین چودھری اور 4 دیگر افراد کو جموں و کشمیر حج کمیٹی ممبران کے طور پر نامزد کیا ہے۔محکمہ مال نے حج کمیٹی کے6ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر)حسنین مسعودی جبکہ بھاجپا سے وابستہ سابق ممبر پارلیمنٹ چودھری طالب حسین اس کمیٹی کا حصہ ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر ممبران میںچیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بارہمولہ صفینہ بیگ کو بھی پینل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں محمد رفیق چشتی (پونچھ)، مولوی محمد اشرف(اننت ناگ)اور سید محمد رفیق(گاندربل)شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق نوٹیفکیشن کی اشاعت کے ساتھ ہی اراکین کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی، ڈاکٹر عبدالاسلام کی میعاد اس وقت تک ہوگی جب تک کہ وہ بطور ایگزیکٹو آفیسر، جموں کشمیرحج کمیٹی کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔