راجوری// راجوری کے تھنہ منڈی کے نچلے بھنگائی گاؤں کا ایک کمسن لڑکا بدھ کی شام گاؤں میں پسی گرآنے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔
حادثے میں مرنے والے کی شناخت محمد یاسر (عمر11) ولد محمد فاروق ساکنہ لوئر بھنگائی کے بطور ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ بدھ کی شام گاؤں میں لینڈ سلائیڈ اور پتھر کا ایک واقعہ پیش آیا اور ایک پتھر متوفی پر لگا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کی ایک ٹیم ضروری کارروائی اور تفتیش کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔
راجوری میں پسی کی زد میں آکر کمسن جاں بحق