اننت ناگ//جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ کی جنگلات منڈی پولیس چوکی کی ایک ٹیم نے بلال کالونی جنگلات منڈی میں ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت وسیم احمد الائی ولد غلام رسول الائی ساکن پنجن کولگام، عابد حسین پیر ولد سراج الدین پیر ساکن صوف شالی کو کرناگ اور حسین احمد گنائی ولد منظور احمد گنائی ساکن کھلہ ہار کوکرناگ کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ ان منشیات فروشوں کی تحویل سے دس گرام ہیراؤن بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ علاوہ ازیں پولیس چوکی سری گفوارہ کی ایک پولیس پارٹی نے اچھہ دار کھرم علاقے میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص جس کے کاندھے پر نایئلان کا یک بیگ تھا، کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران بیگ سے پانچ کلو بھنگ بھوسہ اور چار سو گرام چرس پاؤڈر بر آمد کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور نشہ آور مواد کو ضبط کیا گیا۔
اس منشیات فروش کی شناخت دلاور احمد خان ولد خان زمان ساکن ادھہ دار کھرم کے بطور ہوئی ہے۔
اننت ناگ میں چار منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط: پولیس