عوامی مقامات اور دفاتر ماسک کا استعمال لازمی قرار

Mir Ajaz
3 Min Read

پرویز احمد

سرینگر//بانڈی پورہ اور گاندربل کے بعد ضلع انتظامیہ سرینگر نے بھی عوامی مقامات پر ماسک لگانا ، سماجی دوری اور دیگر کورونا مخالف ایس او پیزپر عمل آوری کو لازمی قرار دیا ہے۔ڈی سی سرینگرمحمد اعجاز کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میںکہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اچھال آیا ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پہلے سے وضع احتیاطی اقدامات جن میں ماسک کا استعمال، سماجی دوری اور ہاتھ صاف کرنے کیلئے سینٹائزر کے استعمال کو محکمہ آفت سماوی، امداداور باز آباد کاری نے مختلف قوائد و ضوابط یا ایس او پیز کی صورت میں وقفہ وقفہ جاری کیا ہے ، کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پھر سے لاگو کیا جارہا ہے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر ماسک لگانا، سماجی دوری اور ہاتھوں کو سینٹائزر سے صاف کرنا کو عوامی اہمیت کے حامل مقامات پر سختی سے لاگو کیا جائے گا تاکہ ضلع سرینگر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔

 

اس لئے عوامی کی صحت اور بھلائی کو نظر میں رکھتے ہوئے میںآفات سماوی کے قانون2005 کے سیکشن 34کا استعمال کرتے ہوئے ضلع سرینگر میں تمام عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ تمام ضلع اور سیکشن افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سرکاری دفاتر میں حکم نامہ کو لاگو کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 15فروری 2022کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کے بعد وادی میں لوگوں نے ماسک ، سماجی دوری اور دیگر قوائد و ضوابط پر عمل آوری کو ترک کیا تھا ۔ اسی طرح کا آرڈر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل اور بانڈی پورہ نے منگل کی صبح اجرا کیا۔دونوں اضلاع میں حکام نے ماسک لگانا لازمی قرار دیکر دیگر ایس او پیز پر عملدر آمد کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ سرکاری دفاتر میں اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

Share This Article