سری نگر// محکمہ موسمیات کے ماہر نے منگل کو اگلے 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے اور جموں و کشمیر میں 20سے 24 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا،” آج دن کے بیشتر حصے میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، دوپہر/شام تک بارش/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، حالانکہ اس کے امکانات کم ہیں”۔
اگلے پانچ دنوں کے بارے میں، انہوں نے کہا، 20سے 24 کے دوران کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات اور جموں کے کئی مقامات پر (بنیادی طور پر صبح کے اوقات میں) 50-60 فیصد امکان کے ساتھ بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران جموں و کشمیر میں تمام مقامات پر پارہ معمول سے اوپر رہنے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.2 ڈگر سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
دنیا کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 11.5 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 13.5 ڈگری سنٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.4 سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 27.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 26.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 20.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
۔20سے24 جولائی کے دوران جموں و کشمیر میں بارش کا امکان:محکمہ موسمیات