کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پیر کی سہ پہر ایک سڑک حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ‘لوڈ کیریئر’ اور موٹرسائیکل کے درمیان ہیہاما کے سوہی پورہ علاقے میں ٹکر ہوٸ جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں خصوصی علاج کے لیے سری نگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت حبیب اللہ قریشی ولد بشیر احمد قریشی اور بشیر احمد وار ولد غلام حسن وار کے طور پر ہوئی ہے، دونوں بٹ پورہ حیامہ کے رہائشی ہیں۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
کپواڑہ سڑک حادثہ میں 2 افراد شدید زخمی