مشہور کوچنگ انسٹیٹچوٹ ایلن کیرئیر | راجباغ میں نئی شاخ کا افتتاح

Towseef
2 Min Read

سرینگر// کوٹا کا مشہور کوچنگ سنٹر ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ نے اپنی نئی شاخ راج باغ علاقے میں کھولی جس میں کشمیر کے ممتاز تعلیمی اداروں کے طلباء ، والدین اور سربراہان نے شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹر تصدق حسین میر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جی این وار صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے۔ ویلکن ٹرسٹ کے چیئرمین عنایت اللہ ہاجنی اور رشیدمخدومی پرنٹر، پبلشر جی کے کمیونی کیشنز نے ڈائس پر اپنی موجودگی کے ذریعے اس موقع کو اور شاندار بنادیا۔ڈاکٹر تصدق حسین میر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا کہ ان کا ڈائریکٹوریٹ ایسی کوششوں کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرتا رہے گا بشرطیکہ معیار کے پیرامیٹرز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جی این وار صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کشمیر میں کوچنگ سینٹرز کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ کشمیر میں تعلیم میں تعاون کے پیش نظر حکومت ان کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گی۔ شانتی کمار نے کہا کہ سرینگر شہر میں خاص طور پر شہر کے مرکز راجباغ میں ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح مستقبل میں ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے خواہشمند طلباء کے لیے ایک نعمت ہے۔ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ تین دہائیوں پرانا کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ہے اور سعودی عرب، عمان، کویت، بحرین اور قطر میں بھی اس کے کوچنگ مراکز ہیں۔ ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ کے شعبے میں ایک اہم ادارہ ہے۔ آنجہانی لکشمی نارائن مہیشوری کی محبت بھری یاد میں قائم کیا گیایہ ادارہ تعلیم کے معیار پر یقین رکھتا ہے اور اس پر کسی بھی طرح سے سمجھوتہ نہیں کرتا۔

 

Share This Article