نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ہندوستان نے کے خلاف اپنے ویکسینیشن پروگرام میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا کیونکہ ملک میں دی جانے والی ویکسین کی مجموعی خوراکیں اتوار کو 200 کروڑ سے تجاوز کر گئیں۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 98 فیصد بالغ آبادی کو کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے جبکہ 90 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین کر دی گئی ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے 82 فیصد نوعمروں کو بھی پہلی خوراک کے ساتھ ٹیکہ لگایا گیا ہے جب سے اس عمر کے گروپ کے لیے 3 جنوری کو ویکسینیشن شروع ہوئی ہے جبکہ 68 فیصد کو پہلی اور دوسری دونوں خوراک مل چکی ہیں۔12-14 سال کی عمر کے 81 فیصد افراد نے پہلی خوراک لی ہے جبکہ 56 فیصد مکمل طور پر ویکسین کر چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق، 71 فیصد ویکسینیشن دیہی اور 29 فیصد شہری علاقوں میں واقع کوویڈ ویکسینیشن مراکز میں ہوئی ہے۔اس کے علاوہ، کل خوراک کا 48.9 فیصد خواتین کو دیا گیا جبکہ مردوں میں 51.5 فیصد۔ اعداد و شمار کے مطابق، ویکسین کی کل خوراک کا 0.02 فیصد ‘دوسروں’ کو دیا گیا۔آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، لکشدیپ، چندی گڑھ، تلنگانہ اور گوا میں 12 سال سے زیادہ اہل آبادی میں سے 100 فیصد کو مکمل طور پر ٹیکہ لگایا گیا ہے۔سرفہرست پانچ ریاستیں جہاں سب سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیںمیں اتر پردیش ،مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔تمام اہل آبادی کو کل 5,63,67,888 احتیاطی خوراکیں دی گئی ہیں۔ملک میں دی جانے والی کووڈ ویکسین کی مجموعی خوراکیں گزشتہ سال 21 اکتوبر کو 100 کروڑ اور اس سال 7 جنوری کو 150 کروڑ سے تجاوز کر گئیں۔ گزشتہ سال 16 جنوری کو ملک گیر ویکسینیشن مہم شروع کی گئی تھی جس کے پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔ فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسینیشن گزشتہ سال 2 فروری سے شروع ہوئی تھی۔
بھارت میں ایک بار پھر | تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا
وزیر اعظم کی مبارکباد
نیوز ڈیسک
نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ سے بچاؤ کے 200 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کا سنگ میل حاصل کرنے پر سبھی بھارتی شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اْن لوگوں اور اہلکاروں پر فخر ہے جنہوں نے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
جولائی کے15دنوں میں1556متاثر | سرگرم معاملات میں100فیصد اضافہ
پرویزاحمد
سرینگر //جولائی مہینے کے ابتدائی 15دنوں کے دوران کورونا وائرس سے1556افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح جون مہینے کے مقابلے میں جولائی کے ابتدائی دنوں میں ہی 200 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جون کے 30 دنوں میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے صرف 840افراد متاثر ہوئے تھے لیکن جولائی کے ابتدائی15دنوں میں یہ تعداد1556 تک پہنچ گئی ہے۔ اسطرح جولائی کے ابتدائی15دنوں میں 200فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں جون مہینے کے دورانمجموعی طور پر 3لاکھ 4ہزار 715 ٹیسٹ کئے گئے جن میں صرف 840 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیجبکہجولائی کے ابتدائی 15دنوں کے دورانمجموعی طور پر1لاکھ 64ہزار 120ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1556 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔سرگرم معاملات میں بھی تقریبا210فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جون مہینے میں کشمیر صوبے میں کورونا وائرس سے صرف 256افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ جون کے ابتدائی 15دنوں میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 593ہوگئی ہے اور اسطرح یہاں15دنوں کے دوران متاثرین کی تعداد میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ 15دنوں کے دوران سرینگر ضلع میں 482 جن میں 168سرگرم ہیں،بارہمولہ میں15 جن میں12 فعال معاملات، بڈگام میں 17جن میں 4فعال کیسز ، پلوامہ میں5 جن میں 5معاملات فعال ہیں، کپوارہ میں 37 جن میں3فعال، اننت ناگ میں 6 جن میں 1معاملا فعال ہے، بانڈی پورہ میں 2 لیکن یہاں کوئی فعال معاملہ نہیں ہے، گاندربل میں 15 جن میں 1فعال معاملات بھی شامل ہیں،کولگام میں10 جن میں3معاملات سرگرم ہے جبکہ شوپیان میں 5 جن میں صرف 1معاملات سرگرم ہیں۔ پچھلے15دنوں کے دوران کشمیر میں وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے جبکہ جون کے مہینے میں یہاں ایک متاثرہ شخص کی جان گئی تھی۔ جموں صوبے میں جون مہینے کے مقابلے میں جولائی کے ابتدائی15دنوں میں متاثرین کی تعداد میںتقریبا175فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جموں صوبے میں جون کے مہینے میں صرف 584افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے جبکہ جولائی کے ابتدائی15دنوں میں 923افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں پچھلے15دنوں کے دوران مجموعی طور پر923افراد کی رپورٹیں مثبت آئی جن میں ضلع جموں میں716جن میں 112سرگرم معاملات،ادھمپور میں68جن میں 24سرگرم معاملات، راجوری میں19جن میں 2سرگرم معاملات، ڈودہ میں7افراد متاثر ہوئے جن میں 5سرگرم معاملات،کٹھوعہ میں56افراد متاثر ہوئے جن میں 7سرگرم کیسز، سانبہ میں 32متاثر ہوئے جن میں 3سرگرم معاملات، کشتواڑ میں1افراد متاثر ہوئے لیکن یہاں کوئی سرگرم معاملات نہیں ہے، پونچھ میں 5متاثر ہوئے جن میں 1معاملات سرگرم ، رام بن میں 16متاثر ہوئے جن میں ایک سرگرم معاملہ جبکہ ریاسی میں صرف 2افراد متاثر ہوئے جن میں صرف ایک سرگرم معاملات بھی شامل ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے15دنوں کے دوران سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد 353سے بڑھ کر 564ہوگئی ہے اور اس طرح یہاں صرگرم معاملات میں 60فیصد یعنی 211معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں صوبے میں جون مہینے میں کورونا وائرس سے 3افراد کی جان گئی تھی جبکہ جولائی کے ابتدائی 16دنوں میں ایک شخص زندگی کی جانگ ہار گیا ہے۔
دوسرے دن بھی متاثرین کی تعداد 203 | کوئی فوتیدگی نہیں، مثبت کیسوں کی شرح1.8
پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 200سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 10ہزار 876 ٹیسٹ کئے گئے جن میں2مسافروں سمیت مزید 203افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح اتوار کو مثبت کیسوں کی شرح 1.8فیصد ررہی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 57 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 4 لاکھ 57ہزار 32 ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 8ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4758بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر 6اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 14اضلاع میں 203افراد کو مثبت قرار دیا گیا جن میں جموں صوبے میں111جبکہ کشمیر میں92افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر صوبے کے 3اضلاع بانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 92افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 92افراد میں سرینگر میں 64، بارہمولہ میں12،بڈگام میں 3،پلوامہ میں 2،کپوارہ میں 1، اننت ناگ میں 4 اور گاندربل میں 6افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار831ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر صوبے میں17ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 3اضلاع جن میںراجوری، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں11افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 111افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 91،ادھمپور میں10،ڈوڈہ میں ایک، کٹھوعہ میں4، سانبہ میں 1، پونچھ میں3 جبکہ ریاسی میں ایک شخص کی رپورت مثبت آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 68ہزار201ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مسلسل 8ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2333بنی ہوئی ہے۔