سید اعجاز
پلوامہ// پلوامہ ٹائون کے مضافات میںسرکیولر روڑ گونگو کراسنگ پر ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر دن دھاڑے حملہ کیا جس کے دوران نیم فوجی دستے کا ایک آفیسر ہلاک ہوا اور ملی ٹینٹ حملہ کرنے کے بعد فرار ہوئے۔اس دوران حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ گونگو کراسنگ سرکیولر روڑ پر دن کے 2بجکر 20منٹ پر ملی ٹینٹوں نے ناکہ ڈیوٹی پرمعمور182بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ، جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تابہ نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے بتایا نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں182بٹالین کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ونود کمار شدید طورپر زخمی ہوا۔جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے بتایا کہ بظاہر ملی ٹینٹ ایک میوہ باغ کی آڑ لیکر حملہ آور ہوئے اور میوہ باغ سے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیا ۔پولیس کا مزید کہا ہے کہ میوہ باغات اور کچھ بستیوں کی تلاشی لی گئی لیکن ملی ٹینٹوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ واقعہ کے بعد ضلع میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہر علاقے میں ناکوں پر فورسز کو پارٹیوں کو بڑے پیمانے پر متحرک دیکھا گیا ہے ۔
پلوامہ میںسرکیولر روڑ پر دن دھاڑے CRPFناکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ | اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک
