سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور امرگڑھ علاقے میں اتوار کی شام سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی ہے۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار نے اپنی موٹر سائیکل سے کنٹرول کھو دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا اور سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
زرایع نے متوفی کی شناخت شعیب احمد ڈار ولد شبیر احمد ڈار ساکن امرگڑھ کے طور پر کی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔
سوپور سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت