عشرت حسین بٹ
منڈی// اتوار کو شام دیر گیے پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار میں ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس زرایع کے مطابق منڈی تحصیل کے علاقہ بیدار باغاں میں ایک موٹر سائیکل شام دیر گیے ایک گہری کھایی میں جا گرا جس پر سوار شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔
زخمی کی شناخت بلال احمد ولد محمد اشرف کے طور پر ہویی جسے مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر ابتدایی علاج کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔