سری نگر//ہماچل پردیش میں منعقدہ 22 ویں سب جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ میںجموں و کشمیر کے جونیئر کھلاڑیوں نے 9 سے 14 تاریخ تک 14 تمغے جیتے ہیں۔ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا کے 35 یونٹس سے 1200 سے زیادہ ایتھلیٹس نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے سانڈا ایونٹ میں 5 تمغے حاصل کیے جن میں ایک چاندی اور چار کانسی کے علاوہ تگلو ایونٹ میں 9 تمغے شامل ہیں جن میں دو چاندی اور سات کانسی شامل ہیں۔گروپ ایونٹ میں جموں و کشمیر کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ منی پور اور مدھیہ پردیش بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹیم کا جموں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔تمغہ جیتنے والوں میں ریان بن ریاض، کپیش بھارت، رکوال ایم آر شامل تھے۔
رشی کھوسلہ اور دھرو پال نے وزن کے مختلف زمروں میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ ترنم سلہا وانی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تاولو ایونٹ میں پرتیبھا دیوی نے 2 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ آرزتھ وانگو، پرزناتھ وانگو، دھرویکا گپتا، ہرینیا مہاجن اور آہان شرما نے بالترتیب 2، 2 کانسی اور رودر پرتاپ سنگھ، ارمان ملک، سواریت سنگھ چِب نے 1، 1 کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سیکرٹری اسپورٹس کونسل، نزہت گل نے جموں و کشمیر ووشو ٹیم کو شاندار شو کے لیے مبارکباد دی۔