پونچھ// پونچھ قصبہ سے تعلق رکھنے والے ایک ادھیڑ عمر شخص کی ہفتے کی شام پراسرار حالات میں موت ہو گئی تھی اور اس کی لاش گھر کے اندر سے ملی تھی وہیں اس کے جسم پر شدید جلے ہونے کے زخم تھے۔
متوفی کی شناخت راجندر کمار ساکنہ پاور ہاؤس محلہ مین ٹاؤن پونچھ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، متوفی ہفتہ کی شام پراسرار حالات میں جھلس گیا تھا اور زخموں کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس کی لاش پولیس کے قبضے میں لے لی گیی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفی آئی ٹی بی پی میں حاضر سروس اہلکار تھا اور اس وقت چھٹی پر تھا۔
پونچھ میں جھلسنے سے شہری کی موت