بانہال//چندرکوٹ کے قریب سرینگر جموں قومی شاہراہ پر آج صبح ایک ٹینکر حادثہ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹینکر اس وقت حادثہ کا شکار ہو گیا، جب وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھایی میں جاگرا۔ زرایع نے بتایا کہ ڈرائیور جاوید احمد ولد محمد یوسف سکنہ چملواس تحصیل بانہال اس ٹینکر کو جموں سے سرینگر کی طرف لے جا رہا تھا جب وہ صبح 3 بجے کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے ٹینکر پر کنٹرول کھو بیٹھا، جس سے ٹینکر کھایی میں جا گرا اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈرائیور کی نعش ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں طبی و قانونی لوازمات پورے کیے جاٸیں گے۔ وہیں پولیس نے پولیس تھانہ چندرکوٹ میں آیی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ| ٹینکر ڈرائیور لقمہ اجل