پرویز احمد
سرینگر //محکمہ صحت و طبی تعلیم نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور جموں میں ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن شعبہ کے قیام کومنظوری دے دی ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل میڈیکل بورڈ(سابق میڈیکل کونسل آف انڈیا) اور نیشنل بورڈ آف ایکزامنیشنین(NBE) کے قوائد و ضوابط کے تحت جی ایم سی سرینگر اور جموں میں شعبہ ہاسپیٹل ایڈمینسٹریشن کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سرکاری کے اس حکم نامہ کے بعد میڈیکل کالج سرینگر اور جموںڈاکٹروں کو ہاسپیٹل ایڈمنسٹٹریشن میں ڈگری کرنے کا موقع فراہم ہوگا جس سے ان کالجوں کے تحت آنے والے مختلف اسپتالوں میں منتظمین کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بال میں مزید بہتری آئے گی۔