ضلع راجوری میں بدھ کی سہ پہر ایک نالے کے کنارے عدم شناخت مرد کی لاش برآمد ہویی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ایک نامعلوم شخص راجوری ضلع میں ندی کے کنارے پڑا پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو کچھ راہگیروں نے دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ “پولیس کی ایک ٹیم فوراً ہی موقع پر پہنچی اور لاش کو جی ایم سی راجوری میں طبی معاینہ کیلیے منتقل کیا”۔
ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
راجوری میں ایک نالہ کے قریب عدم شناخت لاش برآمد