سری نگر// محکمہ موسمیات کے ماہرین نے جموں و کشمیر میں دو دن تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “جموں اور کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش/گرج چمک اگلے 2 دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے”۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک کپواڑہ میں 3.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.5 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھاری رش ریکارڈ کی گیی۔
دریں اثنا، سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 18.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
پہلگام میں، پارہ پچھلی رات کی طرح 12.8 ڈگری سنٹی گریڈ پر ٹھہرا۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 15.5 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 16.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.5 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 17.1 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 16.1 ڈگری سنٹی گریڈ کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم 27.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 19.7 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا میں 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں 2 دن تک ہلکی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات