بانڈی پورہ،//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سونیروانی کے گویوار علاقے کے نزدیک نالہ مدومتی میں گزشتہ دیر شام ایک 15 سالہ لڑکا غرقاب ہوگیا جس کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ لڑکا کل شام نالے میں ڈوب گیا تھا، جبکہ اس معاملے کی اطلاع آج صبح پولیس کو دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فوج سمیت ریسکیو ٹیموں کو لاپتہ لڑکے کی لاش کا پتہ لگانے کے لیے کام میں لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کے جی ایچ ای پی حکام سے نالہ مدومتی میں پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے، تاکہ ریسکیو آپریشن آسانی سے چل سکے۔
اہلکار نے کہا کہ اس کے مطابق مزید تفصیلات بعد میں مشتہر کی جائیں گی۔