پونچھ// فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی زرایع کے مطابق پونچھ کے سرحدی سیکٹر میں پاک دراندازوں نے اس طرف گھسنے کی خاطر دراندازی کی کوشش کی، جسے بی ایس ایف کے چوکس جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
زرایع نے در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہویے بتایا کہ اس دوران کسی ہلاکت یا ضبطی کی اطلاع موصول نہیں ہویی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک نقل و حرکت رپورٹ ہونے پر فوج نے فایرنگ کی اور در اندازوں کو واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام: فوج کا دعویٰ