سری نگر// سری نگر کے لال بازار علاقے میں منگل کی شام جی ڈی گوانکا سکول کے نزدیک ایک ناکے پارٹی پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے لال بازار کے علاقے میں ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کی شناخت مشتاق احمد کے طور ہویی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل اور ایس پی او کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا،”جنگجووں نے سری نگر شہر کے لال بازار علاقے میں پولیس ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہویے دم توڑ بیٹھا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔