سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لٹر چودھری باغ علاقے میں منگل کی صبح پولیس اور سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی جیسے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ پولیس ، فوج کی55 آر آر اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی صبح لٹر چودھری باغ علاقے میں روڈ پر نصب پانچ کلو وزنی پٹاخوں سے لیس ایک گیس سلینڈر کو پایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گیس سلینڈر سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لئے روڈ پر نصب کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکہ خیز ڈیوائس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔
پلوامہ میں آئی ای ڈی جیسا دھماکہ خیز مواد بر آمد، ناکارہ بنا دیا گیا