سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اونتی پورہ علاقے میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران جیش محمد کے کمانڈر قیصر کوکہ سمیت دو جنگجو مارے گئے جبکہ سرچ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں اس تصادم کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ تصادم آرائی کے دوران قیصر کوکہ نامی جنگجو مارا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ دوسرے مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ جائے تصادم سے ایک امریکی ساخت کی ایم فور رائفل، ایک پستول اور مزید اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے وانڈک پورہ علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
پلوامہ تصادم: جیش محمد کے قیصر کوکہ سمیت دو جنگجو جاں بحق