اٹاری//بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستانی رینجرز نے اتوار کو عید الاضحی کے موقع پر اٹاری-واہگہ بارڈر پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔
بی ایس ایف کے کمانڈنٹ جسبیر سنگھ نے کہا، “عید الاضحی کے موقع پر، بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری بارڈر پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی پیش کی ہے۔ یہ دو سرحدی محافظ افواج کے درمیان روایتی طریقہ ہے۔ یہ ہماری روایت، خیر سگالی اور امن کی علامت بھی ہے۔
عید الاضحی ، جو اس سال 10 جولائی کو منائی جارہی ہے، ایک مقدس موقع ہے جسے ‘قربانی کا تہوار’ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اسلامی تاریخ کے 12ویں مہینے ذی الحجہ کی 10ویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ یہ سالانہ حج کے اختتام پر منائی جاتی ہے۔
عید الاضحی :واہگہ سرحدپر بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ