نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار دنوں سے روزانہ 18 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیماری سے 42 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران ملک میں آج صبح 8 بجے تک 198 کروڑ 76 لاکھ 59 ہزار 299 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 21 ہزار 164 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اتوار کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا کے 18,257 نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 36 لاکھ 22 ہزار 651 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل یومیہ کیسز کی تعداد جمعرات کو 18,930، جمعہ کو 18,815 اور ہفتہ کو 18,840 تھی۔ ساتھ ہی اس کے انفیکشن کی وجہ سے 5 لاکھ 25 ہزار 428 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اسی عرصے میں 14 ہزار 553 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک افراد کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار 533 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز 3662 بڑھ کر 1,28,690 ہو گئے ہیں، حالانکہ ان کی شرح فی الحال 0.30 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔
کیرالہ ایکٹیو کیسز کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس وقت 28,571 ایکٹیو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 24 مریضوں کی موت ہوئی، جس سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 70,132 ہو گئی۔ ریاست میں 3482 مریض صحت مند ہو چکے ہیں اور اب تک 65,71,442 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 155 بڑھ کر 18,842 ہو گئے ہیں اور ریاست کیرالہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست میں 2516 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں اور اب تک 34,42,122 لوگ اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز 18 ہزار متجاوز