مینڈھر کے ڈھکی ڈیرہ میں علاقے میں نالے میں پانی کی طغیانی میں اضافے کی وجہ سے تین بچے بہہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک لڑکا نالے کے پانی میں ڈوب گئے تھے جبکہ مقامی افراد نے لڑکے کو بحفاظت نکال لیا ہے لیکن دونوں لڑکیاں اب بھی ندی کے پانی میں لاپتہ ہیں، فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کا بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔