شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے صدر کوٹ پائین علاقے میں ہفتہ کے روز ایک 16سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کو اپنے گھر پر بجلی کا کرنٹ لگا جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے لڑکے کی شناخت ارشاد احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن صدر کوٹ پائین بانڈی پورہ کے طور پر کی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
بانڈی پورہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت