سری نگر// وسطی ضلع بڈگام میں ٹریکٹر کے الٹنے سے میونسپل کمیٹی بڈگام کا صفائی ورکر از جان جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بڈگام میں ہفتے کی صبح کوڑے کرکٹ سے بھرا میونسپل کمیٹی کا ٹریکٹر مامت علاقے میں ڈمپنگ سائٹ پہنچنے کے ساتھ ہی الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور اور اس میں سوار میونسپل کمیٹی کا صفائی ورکر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور ضلع ہسپتال بڈگام پہنچایا گیا جہاں صفائی ورکر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی صفائی ورکر کی شناخت محمد امین حجام ولد غلام احمد حجام ساکن اپری باغ کھاگ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد اقبال بٹ ساکن ہاکنی پورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
بڈگام میں ٹریکٹر الٹنے سے میونسل کمیٹی کا صفائی ورکر از جان، ڈرائیور زخمی