سرینگر// ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے آج امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے سے یاتریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالتل میں بادل پھٹنے سے یاتریوں کی موت بہت بدقسمتی کی بات ہے۔
اسی دوران راتھر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی خبر ملتے ہی وہ شعبہ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا زمینی جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر بالتل پہنچے۔
انہوں نے بالتل کے راستے پر تعینات تمام ہسپتالوں اور عملے سے الرٹ اور تیار رہنے اور زخمی یاتریوں کے علاج کے لیے تمام سہولیات تیار رکھنے کی اپیل کی۔
اسی دوران اُنہوں نے بتایا کہ امرناتھ ڈیوٹی کے لیے بالتل میں تعینات تمام ہیلتھ ملازمین محفوظ ہیں۔
ڈی ایچ ایس کے کے ترجمان ڈاکٹر میر مشتاق نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور محکمہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
بالتل واقع پرغمزدہ ہیں، محکمہ صحت ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار:ناظم صحت کشمیر