ایمسٹریلون//ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم پول بی کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ سے ہار گئی۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 3-4 سے شکست دی۔ اس سے قبل ہندوستان کو انگلینڈ اور چین کے خلاف گزشتہ دونوں میچوں میں برابری پر مطمئن ہونا پڑا تھا۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی جانب سے وندنا کٹاریا (4ویں منٹ)، لالریمسیامی (44ویں منٹ) اور گرجیت کور (59ویں منٹ) نے گول کیے، جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اولیویا میری (12ویں، 54ویں منٹ)، ٹیسا جوپ (29ویں منٹ) اور فرانسس ڈیوس نے (32ویں) منٹ میں گول کیے۔ ہندوستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا تھا لیکن پھر ہندوستان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کو کوارٹر فائل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ ہندوستانی ٹیم کو اب اتوار کو اسپین کے ٹریسا میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے پول سی میں دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلنا ہوگا۔ شروعاتی وقت میں انڈین ٹیم گیند کو اپنے پاس زیادہ دیر تک رکھنے میں کامیاب رہی، جس کا فائدہ ملا اور چوتھے منٹ میں ہندوستان نے اپنا پہلا گول کیا۔ اس کے بعد نیازی لینڈ نے 12ویں منٹ میں اپنا پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا اور اولیویا میری نے شاٹ لگا کر اسکور برابر کیا۔