نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقع پر بات چیت کی اور کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بادل پھٹنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں 25 خیموں اور تین کمیونٹی کچن کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے درمیان شام 5.30 بجے کے قریب بادل پھٹا۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، “شری امرناتھ گپھاکے قریب بادل پھٹنے سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا”۔
انہوں نے کہا کہ بچاو¿ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیرِاعظم نے سیلابی ریلے سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا