عید کے موقع پر، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر، مظفر احمد شاہ نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ نابالغوں کو دو پہیہ یا چار پہیہ گاڑیاں چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں ۔ اُنہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ سڑک حادثات پر روک لگانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ حادثات میں اموات کا سلسلہ کم ہو سکے۔